رسائی کے لنکس

فیفا کی جانب سے قحط زدہ صومالیوں کے لیے دس لاکھ ڈالر کا عطیہ


فیفا کی جانب سے قحط زدہ صومالیوں کے لیے دس لاکھ ڈالر کا عطیہ
فیفا کی جانب سے قحط زدہ صومالیوں کے لیے دس لاکھ ڈالر کا عطیہ

فٹ بال کے عالمی ادارے فیفا نے کہا ہے کہ وہ صومالیہ میں قحط سے متاثرین کی امداد کے ریڈکراس کے بین الاقوامی ادارے کو دس لاکھ ڈالر کا عطیہ دے رہاہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے فیفا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈکراس کا ادارہ اس رقم کو زندگی بچانے والی ہنگامی مدد کے منصوبوں اور قحط سے شدید متاثرہ لوگوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی رقم کا ایک تہائی حصہ ایک مہینے کے عرصے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے لیے خوراک کی خرید اوراس کی ترسیل پر استعمال کیا جائے گا۔

صومالیہ کی فٹ بال فیڈریشن نے جمعرات کے روز فیفا کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے صومالیہ کا ایک عظیم دوست قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG