رسائی کے لنکس

دن بھر لڑائی کے بعد، لیبیا کا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈا بند


طرابلس
طرابلس

لیبیا کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدت پسندوں اور سرکاری افواج کے درمیان پیر کو ہونے والی سنگین لڑائی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

پیر کو سارا دِن طرابلس کا معیتیقہ ہوائی اڈا بند رہا، اور یہ واضح نہیں آیا مکمل طور پر پروازیں کب بحال ہوں گی۔

یہ ایک سابق فوجی ہوائی اڈا رہا ہے، جسے سولین پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اسے چار سال قبل ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں نقصان پہنچا تھا۔

لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا کہنا ہے کہ مسلح شدت پسندوں نے ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا، جہاں 2500 سے زائد افراد کو مختلف جرائم میں قید رکھا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس حملے کا مقصد اس حراستی مرکز سے داعش اور القاعدہ کی تنظیموں اور دیگر گروہوں سے وابستہ دہشت گردوں کو رہا کرانا تھا‘‘۔

ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی، اور یہ بات واضح نہیں آیا پیر کے روز ہونے والی لڑائی میں کس فریق سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

سنہ 2011 میں جب طویل مدت تک حکمراں رہنے والے مطلق العنان معمر قذافی کا تختہ الٹا گیا اور وہ ہلاک ہوئے، تب سے لیبیا سیاسی اور معاشی افراتفری کا شکار ہے۔

XS
SM
MD
LG