رسائی کے لنکس

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ میچ ملتوی


ملتوی ہونے والے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔ تاہم نئی تاریخوں کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈذ کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ (فائل فوٹو)
ملتوی ہونے والے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔ تاہم نئی تاریخوں کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈذ کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ (فائل فوٹو)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بنگلہ دیش کو سیریز کے تیسرے مرحلے کے لیے 29 اپریل کو کراچی آنا تھا جہاں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ شیڈول تھا۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈذ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ میچز کو ملتوی کر دیا جائے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یکم اپریل کو ون ڈے اور پانچ سے نو اپریل کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جانا تھا۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے سیریز مارچ 2021 میں مکمل کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور ایک ٹیسٹ میچ لاہور اور راولپنڈی میں دو مراحل میں کھیلا جا چکا تھا۔

مہمان ٹیم جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی جہاں اسے تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اس کے بعد وہ فروری میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی، یہ مہمان ٹیم کا 17 سال بعد پاکستان کی سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

XS
SM
MD
LG