رسائی کے لنکس

یوراگوئے سے شکست، سعودی ٹیم ایونٹ سے باہر

یوروگوائے نے سعودی عرب کو فٹ باب ورلڈ کپ میں ایک گول سے ہرا دیا۔ 20 جون 2018
یوروگوائے نے سعودی عرب کو فٹ باب ورلڈ کپ میں ایک گول سے ہرا دیا۔ 20 جون 2018

سواریز کا اپنے ملک کی طرف سے آج 100 واں میچ اور بین الاقوامی مقابلوں میں یہ اُن کا 51واں گول تھا جبکہ ورلڈ کپ میچز میں پچھلے 15 گولز میں 8 گول ایسے ہیں جن میں سواریز کا براہ راست حصہ رہا ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کے ایک میچ میں یوراگوئے نے سعودی عرب کو ایک گول سے شکست دے دی، مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد سعودی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

افتتاحي میچ میں روس کے ہاتھوں پانچ گول سے شکست کھانے والی سعودی عرب کی ٹیم نے آج میچ کے آغاز سے ہی قابل تعریف کھیل پیش کیا اور چھوٹے چھوٹے پاسز کی مدد سے کئی بار حریف ٹیم کے گول پر حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یوراگوئے کی ٹیم نے بھی جوابی حملے کیے اور کھیل کے 23ویں منٹ میں لوئس سواریز نے گیند گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔

سواریز کا اپنے ملک کی طرف سے آج 100 واں میچ اور بین الاقوامی مقابلوں میں یہ اُن کا 51واں گول تھا جبکہ ورلڈ کپ میچز میں پچھلے 15 گولز میں 8 گول ایسے ہیں جن میں سواریز کا براہ راست حصہ رہا ہے۔

دوسرے ہاف میں بھی سعودی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن کسی بھی کوشش کو گول میں تبدیل نہ کرسکی۔ سعودی عرب کے نوجوان گول کیپر عبداللہ نے عمدہ کھیل پیش کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔

یوں یوروگوئے نے سواریز کے واحد گول کے باعث یہ میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ روس کی ٹیم بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے۔

گروپ’ اے‘میں چاروں ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں۔ روس اور یوروگوائے نے اپنے دونوں میچز جیت کرچھ، چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ سعودی عرب اور مصر کی ٹیمیں اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG