رسائی کے لنکس

فرانس میں وائرس سے اموات میں پھر اضافہ


France Ambulance
France Ambulance

فرانس میں چند دن تک اموات میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں بدھ کو کرونا وائرس کے 1438 مریض ہلاک ہوگئے۔ اسپین، اٹلی اور ایران میں یومیہ اموات نسبتاً کم ہوئی ہیں، جبکہ برازیل، سویڈن اور کینیڈا میں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20 لاکھ 75 ہزار اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 761، اٹلی میں 578، اسپین میں 453، جرمنی میں 309، بیلجیم میں 283، برازیل میں 225، نیدرلینڈز میں 189، سویڈن میں 170، ترکی میں 115 اور کینیڈا میں 103 افراد دم توڑ گئے۔ ایران میں 94، میکسیکو میں 74 اور سوئزرلینڈ میں 65 افراد چل بسے۔

امریکہ میں بدھ کی شام تک 2400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے تھے جس کے بعد کل اموات کی تعداد تقریباً 28 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ ملک میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 21645، اسپین میں 18708، فرانس میں 17167 اور برطانیہ میں 12868 ہوگئی ہے۔

مزید 10 ملکوں میں کم از کم ایک ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ ایران میں 4777، بیلجیم میں 4440، جرمنی میں 3804، چین میں 3342، نیدرلینڈز میں 3134، برازیل میں 1757، ترکی میں 1518، سوئزرلینڈ میں 1239، سویڈن میں 1203 اور کینیڈا میں 1006 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی پانچ ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں صرف نیویارک میں 11586 اموات ہوئی ہیں۔ نیوجرسی میں 3156، مشی گن میں 1921، میساچوسیٹس میں 1108 اور لوزیانا میں 1103 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ ​

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کیسز اسپین میں سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار ہے۔ اٹلی میں یہ تعداد ایک لاکھ 65 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 47 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 34 ہزار، برطانیہ میں 98 ہزار، چین میں 82 ہزار، ایران میں 76 ہزار اور ترکی میں 69 ہزار ہے۔

امریکہ میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی تعداد اب ساڑھے 32 لاکھ ہو چکی ہے۔ جرمنی میں 17 لاکھ 28 ہزار، روس میں 15 لاکھ 17 ہزار اور اٹلی میں 11 لاکھ 17 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ان کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار ہے۔ ان میں صرف 5365 مریضوں کی تصدیق ہوئی اور اب تک 33 اموات ہو چکی ہیں۔

ان تمام ڈیٹا میں واحد حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ان میں چین کے 77 ہزار، جرمنی کے 72 ہزار، اسپین کے 70 ہزار، ایران کے 50 ہزار، امریکہ کے 48 ہزار، اٹلی کے 38 ہزار اور فرانس کے 31 ہزار شہری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG