رسائی کے لنکس

یونان: پانچ ارب ڈالرکے بانڈز فروخت


یونان میں کٹوتیوں کے خلاف مظاہرہ
یونان میں کٹوتیوں کے خلاف مظاہرہ

17 رکنی یورو بلاک کے وزرائے خزانہ نے ابھی تک امداد قسط جاری کرنے کی منظوری نہیں دی ہے، لیکن فرانس کے وزیر خزانہ کا کہناہے کہ یونان کو نومبر کے اختتام تک فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

سرمائے کی قلت میں گرفتار ملک یونان نادہندگی سے بچنے کے لیےدرکار رقوم کا بندوبست کررہاہے۔

یونان کو اس ماہ کے وسط میں اپنے قرضوں کی قسط ادا کرنی ہے۔

ایتھنز کی حکومت نے منگل کے روز پانچ ارب ڈالر مالیت کے بانڈ فروخت کے لیے پیش کیے اور دیگر ذرائع سے مزید ایک ارب ڈالر کا انتظام کیا تاکہ وہ جمعے تک اپنے قرضے کی قسط ادا کرنے کے قابل ہوسکے۔

یونان نے قرض دینے والے بین الاقوامی اداروں کی شرائط پوری کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں بچت اور کفائت شعاری کا دوسرا مرحلہ نافذ کیا ہے تاکہ گذشتہ دو سال کے عرصے میں بیل آؤٹ کے دوسرے پروگرام کے تحت 40 ارب ڈالر کی امداد کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔

17 رکنی یورو بلاک کے وزرائے خزانہ نے ابھی تک امدادی قسط جاری کرنے کی منظوری نہیں دی ہے، لیکن فرانس کے وزیر خزانہ کا کہناہے کہ یونان کو نومبر کے اختتام تک فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

یورو زون کے وزرائے خزانہ نے یونان کو اپنے قرضوں میں کمی کے لیے مزید دوسال دیتے ہوئے یہ مدت 2016تک بڑھا دی ہے۔

لیکن دوسری جانب یونان کی اقتصادی حالت انتہائی ابتر ہے اور ملک کے ایک چوتھائی کارکن بے روزگار ہیں۔

یونان میں جاری کساد بازاری اپنے چھٹے سال میں داخل ہونے والی ہے۔
XS
SM
MD
LG