رسائی کے لنکس

نائیجر میں القاعدہ کا قافلہ تباہ


بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کے اِس قافلے کا تعلق اسلامی مغرب سے تھا، جو لیبیا سے مالی اسلحہ لے جا رہا تھا، جہاں فرانسسی افواج شدت پسند گروہوں کے خلاف نبرد آزما ہے

فرانس کا کہنا ہے کہ اُس کی افواج نےالقاعدہ کے گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک قافلے کو تباہ کر دیا ہے، جو شمالی نائیجر میں سفر کر رہا تھا۔

جمعے کو صدر فرانسواں ہولاں کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے اِس قافلے کا تعلق اسلامی مغرب سے تھا، جو لیبیا سے مالی اسلحہ لے جا رہا تھا، جہاں فرانسسی افواج شدت پسند گروہوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔

فرانس نے کہا ہے کہ اہل کاروں سے رابطے کے ساتھ، اُس کی فوج نے جمعرات کی رات گئےنائیجر میں ایک قافلے کا پتا لگا کر اُسے ٹھکانے لگایا، جب کہ ہتھیاروں کی ایک بہت بڑی کھیپ کو اپنے قبضے میں لیا گیا، جب کہ کچھ افراد کو پکڑ لیا گیا۔

مالی میں اقوام متحدہ کے امن کاروں پر ہونے والے متعدد مہلک حملوں کے نتیجے میں، فرانسسی افواج افریقی ساحل کے خطے میں سرگرم شدت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ایک ہفتہ قبل، مالی میں گاؤ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے کیے گئے ایک حملے میں، نائیجر سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے نو امن کار ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG