رسائی کے لنکس

یورپی بینک کو خط میں بھیجا گیا بم پکڑا گیا


یورپی بینک کو خط میں بھیجا گیا بم پکڑا گیا
یورپی بینک کو خط میں بھیجا گیا بم پکڑا گیا

جرمنی کی پولیس اور پراسیکیوٹرز کا کہناہے کہ ڈولچے بینک کے سربراہ جوزف ایکرمن کو بھیجا جانے والا خط نما بم مکمل طورپر تیار حالت میں تھا۔

جمعرات کے روز عہدے داروں کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

فرینکفرٹ میں واقع بینک ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی اہل کاروں نےبدھ کے روز خط میں چھپے بم کا کھوج لگایا تھا۔

نیویارک شہر کے محکمہ پولیس کا کہناہے کہ انہیں اس واقعہ کی اطلاع تھی اور یہ کہ خط پر درج جوابی پتا یورپیئن سینٹرل بینک کا تھا جو 17 ملکی یورپیئن کرنسی کی گورننگ باڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔

زیادہ تر ملکوں کے بڑے بینکوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔

سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین دنیا بھر میں اپنے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں جن کا کہناہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی مراعات میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ہوا خط بھیجا تھا۔

ایکرمن 2002ء سے ڈونچے بینک کے سربراہ چلے آرہے ہیں اور وہ مئی میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سرمایہ داری نظام کے مخالفین کا کہناہے کہ سوئس بینکار بہت زیادہ تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور بینک منیجروں کو اعلیٰ کارکردگی کے بڑے بڑے بونس دیے جا رہے ہیں۔

ڈونچے بینک کے ایک سابق سربراہ الفرڈ ہرہیوسن کو بائیں بازو کی ایک دہشت گرد تنظیم ریڈ آرمی نے 1989ء میں ہلاک کردیاتھا۔

XS
SM
MD
LG