رسائی کے لنکس

نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، کاروبار بند


اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ’تکنیکی مسئلے‘ کے نتیجے میں تجارتی کارروائیوں کو معطل کرنا پڑا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی کاروبار دوپہر 11 بج کر 30 منٹ پر رُکا، جس کے باعث امریکی انڈیکسز کی قدر میں ایک فی صد کی شرح سے کچھ زیادہ کمی واقع ہوئی

’نیویارک اسٹاک ایکس چینج‘ کے نیٹ ورک میں خرابی کے باعث بدھ کی دوپہر کے بعد تمام تجارتی سرگرمیاں روک دی گئیں۔

ایکس چینج کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ’تکنیکی مسئلے‘ کے نتیجے میں تجارتی کارروائیوں کو معطل کرنا پڑا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں تجارتی کاروبار دوپہر 11 بج کے 30 منٹ پر رُک گیا، جس کے باعث امریکی انڈیکسز کی قدر میں ایک فی صد کی شرح سے کچھ زیادہ کمی واقع ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کاروبار میں مندی کا باعث وہ پریشانی تھی جو چین کی معاشی شرح نمو گرنے اور بازار حصص کے مسائل پیدا ہونے سے متعلق ہے، جن پر کچھ سرمایہ کاروں میں تشویش کا عنصر بڑھا۔

’یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس اِی سی)‘ مالی منڈیوں کے کاروبار کی نگرانی پر مامور ہے اور ضابطے وضع کرتا ہے۔ ادارے کے سربراہ کے مطابق، ماہرین صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں؛ اور نیو یارک اسٹاک ایکس چینج پرآویزان بازار حصص کی تجارت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

’ایس اِی سی‘ کی سربراہ، میری جو وائٹ نے اس جانب توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ نیویارک ایکس چینچ پر آویزاں تمام اسٹاکس ’اب بھی عام کاروبار کر رہے ہیں، جن کے پاس کاروبار کے دیگر وسائل موجود ہیں‘، یا پھر جِن کی دوسری منڈیوں تک رسائی ہے۔

XS
SM
MD
LG