رسائی کے لنکس

' کوئی اچھی خبر' سیگمنٹ کے ونرز کا اعلان


' کوئی اچھی خبر' سیگمنٹ کے ونرز کا اعلان
' کوئی اچھی خبر' سیگمنٹ کے ونرز کا اعلان

اس سلسلے کے پہلے ونرز پاکستان کی ایک نوجوان کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے بڑے بھائی مرزا علی ہیں۔ ان کا تعلّق وادی ہنزہ کے علاقے شمشال سے ہے ۔ثمینہ اور ان کے بھائی علی وہ پہلے پاکستانی نوجوان کوہ پیما ہیں جنہوں نے مل کر چھ ہزار چار سو میٹر بلند چسکن سر نامی پہاڑ سر کیا اور اس کی وڈیو وائس آف امریکہ کی اردو سروس کو بھیجی

وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے ایک سیگمنٹ ،کوئی اچھی خبر، میں جیتنے والی پہلی وڈیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے کے پہلے ونرز پاکستان کی ایک نوجوان کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے بڑے بھائی مرزا علی ہیں۔ ان کا تعلّق وادی ہنزہ کے علاقے شمشال سے ہے ۔ثمینہ اور ان کے بھائی علی وہ پہلے پاکستانی نوجوان کوہ پیما ہیں جنہوں نے مل کر چھ ہزار چار سو میٹر بلند چسکن سر نامی پہاڑ سر کیا اور اس کی وڈیو وائس آف امریکہ کی اردو سروس کو بھیجی۔

ان دونوں بہن بھائیوں کو اردو سروس کی جانب سے رپورٹرز پیک بھیجا گیا ہے ۔ رپورٹرز پیک جس میں شامل ہے ایک فلپ ٹاپ ایچ ڈی وڈیو کیمرہ، بیس بال کیپس، رپورٹرز نوٹ بک،اور اس کے علاوہ وی او اے کی پین ، پنسل ، ایک ٹی شرٹ اور ایوارڈ شیلڈ۔


کوئی اچھی خبر ۔ وہ سیگمنٹ ہے جس میں اردو سروس کے معروف پروگرام خبروں سے آگے میں پاکستان میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں پرناظرین کی بنائی ہوئی وڈیوز پیش کی جاتی ہیں۔یہ وڈیوز اردو وی او اے کے مقبول ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کی جاتی ہیں۔

تو اگرآپ بھی یہ انعامات جیتنا چاہتے ہیں تو اٹھائیے اپنا کیمرا اور اپنے یا کسی اور کے کیئے ہوئے ایک اچھے کام کی مختصر ویڈیو بنا کر ہمیں بھیجیں۔ ہم بہترین ویڈیوز کوہم اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔

Community.urduvoa.com

اس سلسلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہ وڈیو دیکھیے۔

XS
SM
MD
LG