امریکہ نے کیوبا میں واقع گوانتانامو بے کے فوجی قیدخانے سے تین نظربندوں کو ری پبلک آف جورجیا منتقل کر دیا ہے۔
امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے منگل کے دِن منتقلی کے بارے میں اعلان کیا، اورحراستی مرکز کو بند کرنے کی امریکی کوششوں میں مدد دینے پر حکومتِ جورجیا کا شکریہ ادا کیا۔
کراؤلی نے کہا کہ اب بھی 183زیرِ حراست افرادگوانتانامو بے کی تنصیب میں قید ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فوجی قیدخانے کے بارے میں بڑے پیمانے پر نکتہ چینی ہوتی رہی ہے۔
جنوری 2009ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے سال کے اندر اندر اِس قیدخانے کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تاہم، انتظامیہ خود مقرر کردہ حتمی تاریخ پر عمل درآمد نہیں کر پائی۔
جب 2002ء میں یہ قیدخانہ قائم ہوا، تب سے تقریباً 500قیدیوں کو دیگر ملکوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ جو ممالک گذشتہ سال قیدیوں کو قبول کیا اُن میں افغانستان، البانیہ، برمودا، چاڈ، عراق، پالاؤ، سعودی عرب، سلوواکیا، سپین اور ینک شامل ہیں۔
گوانتانامو کےتین قیدیوں کو ری پبلک آف جورجیا بھیج دیا گیا

مقبول ترین
1