رسائی کے لنکس

ہیٹی میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک بڑھ گئی


ہیٹی میں زلزلے کے بعد کے مناظر
ہیٹی میں زلزلے کے بعد کے مناظر

کیربیئن جزائر میں واقع ملک ہیٹی میں ہفتے کی صبح ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں1300 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

سات اعشاریہ دو شدت کا یہ تباہ کن زلزلہ ہفتے کو آیا جس میں اتوار تک 1297 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

ہیٹی کے شہری تحفظ کے ادارے نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 5700 کے لگ بھگ ہے اور یہ کہ مقامی اسپتالوں میں زخمیوں کو داخل کرنے کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ملبے میں دبے ہوئے افراد اور زخمیوں کی تلاش اور امداد کا کام تیزی سے جا ری ہے۔

ارضیات پیمائی کے امریکی ادارے، جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پیٹ ترودے نپس کے قصبے کے قریب کا علاقہ ہے، جو دارالحکومت پورٹ او پرنس سے تقریباً 125 کلومیٹر دور ہے۔

جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا ارتعاش 10 کلومیٹر کی گہرائی سے شروع ہوا تھا۔

امریکہ: زلزلہ پیشنگوئی کا جدید ترین نظام تیار
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:53 0:00

زلزلے کی وجہ سے ملک کے جنوب مشرقی جزیرہ نما علاقے میں گھروں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہیٹی کے وزیر اعظم ایرئل ہینری نے اتوار کے روز بتایا کہ ''ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مل کر اس انتہائی پریشان کن صورت حال کا دلیری سے مقابلہ کریں''۔ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے انہوں نے ہفتے کے دن لے کائس کے قصبے کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس مشکل صورت حال کے علاوہ منطقہ حارہ سے آنے والے تیز طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی؛ جس کی وجہ سے پیر کے روز علاقے پر تیز بارشوں کے ساتھ جھکڑ چلیں گے، جس سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کا امکان ہے۔

لے کائس ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے جس کی کل آبادی 90000 نفوس پر مشتمل ہے۔ زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد شہر کے زیادہ تر رہائشیوں نے گھروں سے باہر نکل کر پورا دن کھلے آسمان تلے گزارا؛ جب کہ اتوار کے دن وقفے وقفے سے زلزلے کے آفٹر شاکس آتے رہے۔

XS
SM
MD
LG