رسائی کے لنکس

بائیڈن، بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بدھ کی شام ہیک ہوئے ہیں جن میں امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما، ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک، امیزون کے بانی چیف بزور کے علاوہ اوبر اور ایپ کے کارپوریٹ اکاؤنٹس بھی ہیک ہوئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز نے بٹن کوائن خریدنے کا پیغام بھیجا تھا۔

فوری طور پر معاملے کی واضح وجوہ کا پتا نہیں لگ سکا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک اکائونٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔

اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔

ایک اِی میل میں ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کمپنی کے بعض ملازمین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جس کے بعد وہ کمپنی کے انٹرنل سسٹم تک پہنچ گئے تھے۔

ہیک ہونے والی شخصیات کے اکاؤنٹس سے کی جانے والی چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اکاؤنٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں 'کرپٹو کرنسی' سے متعلق ٹوئٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا۔

بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فوری ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

XS
SM
MD
LG