رسائی کے لنکس

بولی وڈ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، آرنلڈ شیور زینی گر


” میں جانتا ہوں کہ بھارت میں میرے لاکھوں چاہنے والے ہیں اسی لئے میں بولی وڈ کی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔جیسے ہی کسی اچھے ڈائریکٹر نے کوئی بہت اچھا اسکرپٹ آفرکیا، میں قبول کرنے میں دیر نہیں لگاوٴں گا۔“

لیجنڈری ایکشن ہیرو آرنلڈشیورزینی گر ہالی وڈ میں انتہائی کامیاب ’اننگز ‘ کھیلنے کے بعد ابولی وڈ میں اپنے فن کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں۔

”’دی ڈیس ٹروئیر“،” ٹرمی نیٹرٹو“اور”جج منٹ ڈے“ جیسی شہرہ آفا ق فلموں کے اسٹار نے ہندی سینما کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار’ہندوستان ٹائمز‘ سے ای میل کے ذریعے کئے گئے انٹرویو میں کیا۔

آرنلڈ کا کہنا تھا ” میں جانتا ہوں کہ بھارت میں میرے لاکھوں چاہنے والے ہیں اسی لئے میں بولی وڈ کی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔جیسے ہی کسی اچھے ڈائریکٹر نے کوئی بہت اچھا اسکرپٹ آفرکیا، میں قبول کرنے میں دیر نہیں لگاوٴں گا۔“

” بھارتی نوجوان نسل ہالی وڈ فلموں میں زیادہ دلچسپی لینے لگی ہے، کیا یہ ٹرینڈ بولی وڈ کے لئے کوئی خطرہ پیدا کرے گا؟‘

اس سوال پر آرنلڈ نے کہا ” ہالی وڈ اور بولی وڈ دو بالکل الگ طرح کے سینما ہیں۔بولی وڈ ایک غیرمعمولی فلم انڈسٹری ہے جہاں سالانہ 700سے زیادہ فلمیں بنتی ہیں۔امریکا میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔یہ بہت زبردست بات ہے۔ دونوں فلم انڈسٹری ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں۔ ایک بات البتہ دونوں میں مشترک ہے اوروہ ہے انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا۔“

بولی وڈ کے بہت سے ایکٹر ہالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے اور مغرب میں اپنے کام کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس بارے میں آرنلڈ نے کہا:

” وہ یہ سب کرسکتے ہیں کیونکہ ہالی وڈمیں آرٹ سے لگاوٴ اور ٹیلنٹ، ایکٹر کو بہت بلندیوں تک لے جاتا ہے ۔ جو اچھا کام کرے گا، شہرت اور کامیابی اس کے قدم چومے گی۔“

اپنی آنے والی فلم ’دی سبوٹیج‘سے آرنلڈ کو توقع ہے کہ وہ پوری دنیا میں بہت اچھا بزنس کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کے ذریعے ہر عمر کے لوگوں کو بھرپورتفریح فراہم کرنا چاہتے ہیں۔یہ ایسی فلم ہے جس میں ایکشن تو ہے لیکن میری پچھلی ساری فلموں سے سا مختلف ۔اس میں ایکشن سے کاسٹیومز تک سب کچھ بہت خاص اور اچھوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG