رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ کی سب وے ٹرین میں آتش زدگی ، 17 افراد زخمی


ہانگ کانگ کے ایک مصروف سب وے اسٹیشن پر امدادی کارکن آتش زدگی میں زخمی ہونے والوں کی مدد کررہے ہیں۔ 9 فروری 2017

پولیس کمانڈر کوک پاک چنگ نے نامہ نگاروں کو بتایا آتش زدگی میں شديد زخمی ہونے والے ایک 60 سالہ شخص چیونگ نے ٹرین میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ہانگ کانگ کے ایک سب وے ٹرین میں جمعے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے رش کے أوقات میں مصروف ترین اسٹیشنون کے درمیان چلنے والی ٹرین میں آگ لگائی تھی۔

آتش زدگی کے اس واقعہ میں کم از کم 17 افراد جھلس گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پولیس کمانڈر کوک پاک چنگ نے نامہ نگاروں کو بتایا آتش زدگی میں شديد زخمی ہونے والے ایک 60 سالہ شخص چیونگ نے ٹرین میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب چیونگ کو اسپتال کے جایا جا رہا تھا تو اس نے بتایا کہ کچھ ذاتی وجوہ کی بنا پر اس نے آگ لگائی تھی۔ لیکن اس کی گفتگو بے ربط اور غیر مربوط تھی۔ وہ جو کچھ کہہ رہا تھا اس میں سمجھ بوجھ اور توازن دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

کمانڈر چنگ نے کہا کہ بظاہر اس واقعہ کا دهشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG