رسائی کے لنکس

logo-print

بہترین بریک تھرو پرفارمر کا ایوارڈ عمیمہ ملک کے نام


’مصالحہ ایوارڈ ز2014‘ کی رنگینیوں اورخوشبووٴں بھری شام میں عمیمہ ملک نے نہ صرف ایوارڈ حاصل کیا۔ بلکہ، بالی وڈ ہٹ نمبرز پر جس میں ان کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ کے گانے بھی شامل تھے۔۔ انرجی سے بھرپور پرفارمنس دے کر پورے ماحول کو پرجوش کردیا

ماڈل و ایکٹریس عمیمہ ملک کی کامیابیوں کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے اور جاندار ایکٹنگ پربہت سے ایوارڈ سیمٹنے والی عمیمہ نے اپنی کارکردگی پر جو نیا ایوارڈ اپنے نام کیا وہ ہے ”مصالحہ ایوارڈ 2014کابہترین پرفارمر ایوارڈ۔۔“

دبئی میں سجائی گئی ”مصالحہ ایوارڈ ز2014“ کی رنگینیوں اورخوشبووٴں بھری شام میں عمیمہ ملک نے نہ صرف ایوارڈ حاصل کیا بلکہ بالی وڈ ہٹ نمبرز پر جس میں ان کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ کے گانے بھی شامل تھے۔۔ انرجی سے بھرپور پرفارمنس دے کر پورے ماحول کو پرجوش کر دیا۔

پبلسٹی فرم کیٹالسٹ کی جانب سے وائس آف امریکہ کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، عمیمہ ملک وہ واحد پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس کی غرض سے مدعو کیا گیا۔

عمیمہ نے حسب معمول اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا اور ایسی دھماکے دار پرفارمنس دی کہ پورا وینیو تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا ۔بہت سے لوگ تو جھومتے اور ناچتے بھی دکھائی دئیے۔

”مصالحہ ایوارڈز“ کی حسین شام میں بھارت سے تعلق رکھنے والے میگا اسٹارز نے بھی شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ ان اسٹارز میں ابھیشیک بچن، فرح خان، ورون دھون، جتیندر اور ایکتا کپور شامل تھیں۔

عمیمہ ریڈ کارپٹ پربالی وڈ اسٹارز کے جھرمٹ میں بھی خدیجہ شاہ کے ڈیزائن کردہ آوٴٹ فٹ میں سب سے نمایاں رہیں۔اور تواوربالی وڈ کے نئے ہارٹ تھروب فوادخا ن نے بھی آڈینز میں بیٹھ کر عمیمہ کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا اور کھل کر داد دی۔

XS
SM
MD
LG