رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستانی اداکارہ اور بھارتی سنگر ایک ساتھ


تقریب کی سب سے خاص بات ہوگی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور بھارتی سنگر میکا سنگھ کی پرفارمنس۔

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور بھارتی سنگر میکا سنگھ کو آپ بہت جلد ایک ہی شو میں پرفارم کرتا ہوا دیکھیں گے وہ بھی کسی بھارتی پروگرام میں نہیں بلکہ ایک پاکستانی تقریب میں۔

پاکستان کی ایوارڈ تقریبات میں ”لکس اسٹائل ایوارڈز“ ایک بڑا نام ہے۔ یہ سال کی بہترین تقریبات میں سے ا یک ہوتی ہے اور لوگ اس کا بیتابی سے انتظار کرتے ہیں۔

اس بار ان ایورڈز کے ساتھ ساتھ پہلے ”ہم ٹی وی ایوارڈز“ بھی شروع ہونے جارہے ہیں۔ شوبزنس کے حلقوں میں ان ایوارڈز کو بہت اہمیت دی جارہی ہے جبکہ ’ہم نیٹ ورک‘ کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب کے لئے بھرپور تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔

اس تقریب کی سب سے خاص بات ہوگی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور بھارتی سنگر میکا سنگھ کی پرفارمنس۔ حمائمہ پہلے ”ہم ٹی وی ایوارڈ 2013ء“ میں حصہ لینے والی پہلی فلم اسٹاربھی ہیں۔

اس حوالے سے ہم نیٹ ورک نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نیٹ ورک ایوارڈ مارچ کے وسط میں کراچی میں پیش کئے جائیں گے۔

شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ ادارے ”انسائیکلو میڈیا“ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لئے متعدد نامور فنکاروں کو دعوت دی گئی ہے۔ ہم ٹی وی پہلی مرتبہ اس نوعیت کی تقریب منعقد کرنے جارہا ہے جس میں تمام بڑے بڑے فنکار شرکت کریں گے جن میں حمائمہ ملک نمایاں ہوں گی۔

حمائمہ کے لئے یہ شو اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ حمائمہ جنہوں نے ماڈلنگ سے اپنی ایک الگ پہچان بنائی وہ اب سنجیدہ اداکاری کررہی ہیں۔ وہ ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامے ”عشق، جنون اور دیوانگی“ اور "اکبری اصغری “ میں شاندار اداکاری کی بدولت خوب نام کماچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG