رسائی کے لنکس

logo-print

آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کی فرانس واپسی متوقع


اسٹراس کاہن

عالمی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ ڈومینیک اسٹراس کاہن امریکہ میں اپنے خلاف دائر جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ استغاثہ کی جانب سے واپس لیے جانے کے بعد اتوار کو اپنے وطن فرانس پہنچ رہے ہیں۔

فرانسیسی ذرائع ابلا غ نے اسٹراس کاہن کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ وطن واپسی کے لیے ایک فرانسیسی ایئر لائن کا ٹکٹ خرید چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے استغاثہ کی جانب سے اسٹراس کاہن کے خلاف عائد کردہ جنسی زیادتی کے الزامات واپس لیے جانے کے بعد ایک امریکی جج نے انہیں امریکہ چھوڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

استغاثہ نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ یہ دریافت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ رواں برس مئی میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں اسٹراس کاہن کی جانب سے ہوٹل کی ملازمہ کے خلاف دست درازی کا ارتکاب کیا گیا تھا یا نہیں۔

اسٹراس کاہن نے مقدمہ میں گرفتاری کے کچھ روز بعد 'آئی ایم ایف' کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گرفتاری سے قبل ان کا نام فرانس کے 2012ء کے صدارتی انتخابات کے لیے سوشلسٹ پارٹی کے متوقع امیدوار کی حیثیت سے لیا جارہا تھا۔

XS
SM
MD
LG