رسائی کے لنکس

عمران خان کا اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان


عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ 21 فروری 2018
عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ 21 فروری 2018

علی رانا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اقامہ پر نااہل کرکے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سڑکوں پر نکلنے کا موقع دے دیا۔ عدالت کو پاناما کیس میں نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر سیدھا جیل میں ڈال دینا چاہیے تھا ۔

عمران خان نے ملک بھر میں ہنگامی دوروں کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ عام کروں گا جس میں عوام چوروں کے خلاف اور عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کسی دباؤ کے بغیر اور عوامی مفاد میں تاریخی فیصلے کر رہی ہے جس پر ملک کے ہر شہری نے سکھ کا سانس لیا ہے، آرمی چیف بھی جمہوریت کو رواں دواں رکھنے کے کی اپنی خواہش کا زکر باربار کرتے رہے ہیں لیکن نواز شریف اداروں کا احترام کرنے کے بجائے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کا جواب میں اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں دوں گا۔

عمران خان نے اپنی شادی کے بعد ہونے والی پہلی پریس کانفرنس میں شریک صحافیوں کو شادی کی مٹھائی بھی کھلائی۔

XS
SM
MD
LG