رسائی کے لنکس

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز چار، صفر سے جیت لی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی طرف سے رویندر جدیجہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کیں۔ کرون نائر کو میچ جب کہ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت نے انگلینڈ کو چنئی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز چار، صفر سے جیت لی ہے۔

میزبا ٹیم نے فتح کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کو 283 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں وہ صرف 207 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہوگئی۔

یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں بھارت کی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ (759) اسکور کیا۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 477 رنز بنائے تھے جس میں معین علی کے 146 انفرادی رنز بھی شامل تھے۔

بھارت نے جواب میں اپنی پہلی اننگز 759 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر میچ کے چوتھے روز ڈکلیئر کر دی تھی۔ نوجوان بھارتی بلے باز کرون نائر نے 303 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

بھارتی میدانوں میں ٹرپل سینچری اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بنے۔ اس سے قبل 2008ء میں وریندر سہواگ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

بھارتی اننگز کے دوسرے نمایاں بلے باز لوکیش راہول تھے جنہوں نے 199 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں برطانوی بلے باز جم کر حریف باؤلروں کا مقابلہ نہ کر سکے اور اس میں جیننگز 54 اور کپتان ایلسٹر کک 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے رویندر جدیجہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کیں۔

کرون نائر کو میچ جب کہ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG