رسائی کے لنکس

امریکہ کا پاکستان و بھارت ’مکالمے اور تعاون‘ کے اعلان کا خیرمقدم


مارک ٹونر
مارک ٹونر

معاون ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’ہم اس اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں سلامتی، عوامی سطح کے تعلقات اور ممبئی مقدمے کو تیز کرنے کے معاملات شامل ہیں‘

امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان جمعے کو ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں مستقبل میں بھارت اور پاکستان کے درمیان رابطے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معاون ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’ہم اس اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں سلامتی، عوامی سطح کے تعلقات اور ممبئی مقدمے کو تیز کرنے کے معاملات شامل ہیں‘۔

بقول ترجمان، ’ہم بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے مکالمے اور تعاون کو تقویت دینے کے لیے کیے جانے والےتمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں‘۔

ایک سوال پر کہ بھارت و پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے لیے کوشاں ہیں، ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں رد عمل کے لیے اُنہی ملکوں سے معلوم کیا جاسکتا ہے، آیا وہ گروپ میں کیوں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG