رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: لومبوک میں زلزلے سے ہلاکتیں 98 سے زائد ہو گئیں

زلزلے سے شدید متاثرہ علاقوں سے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول ہو رہی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈونیشیا کے معروف سیاحتی جزیرے لومبوک پر اتوار کو آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے جب کہ جزیرے پر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس زلزلے کے بعد اس تفریحی جزیرے پر موجود ایک ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحیوں کو بحفاظت باہر نکانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ زلزلے میں ہلاکتوں کے علاوہ 200 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9ء6 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز لومبوک کے شمالی علاقے میں ساڑھے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے نزدیکی جزیروں بالی، سمباوا اور مشرقی جاوا کے بعض حصوں تک محسوس کیے گئے تھے۔

انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے نبٹنے کے ادارے کے ترجمان سوٹوپو پوروو نگروہو نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ اب تک 91 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے بیشتر ہلاکتیں جزیرے کے شمالی حصے میں ہوئیں جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ زلزلے سے شدید متاثرہ علاقوں سے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول ہو رہی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تصاویر: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلہ

The <em>SpaceX Falcon 9</em> rocket launches with the Double Asteroid Redirection Test, or DART, spacecraft onboard, from Space Launch Complex 4E at Vandenberg Space Force Base in California.
1/10 The SpaceX Falcon 9 rocket launches with the Double Asteroid Redirection Test, or DART, spacecraft onboard, from Space Launch Complex 4E at Vandenberg Space Force Base in California.
بیشتر ہلاکتیں جزیرے کے شمالی حصے میں ہوئی ہیں جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
2/10 بیشتر ہلاکتیں جزیرے کے شمالی حصے میں ہوئی ہیں جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
<p>انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے نبٹنے کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ زلزلے سے جزیرے کے شمالی حصے میں ہزاروں عمارتیں منہدم یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔</p>
3/10

انڈونیشیا میں قدرتی آفات سے نبٹنے کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ زلزلے سے جزیرے کے شمالی حصے میں ہزاروں عمارتیں منہدم یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے نزدیکی جزیرے بالی تک محسوس کیے گئے تھے جہاں زلزلے کے باعث ایک اسپتال کو مریضوں سے خالی کرالیا گیا۔
4/10 زلزلے کے جھٹکے نزدیکی جزیرے بالی تک محسوس کیے گئے تھے جہاں زلزلے کے باعث ایک اسپتال کو مریضوں سے خالی کرالیا گیا۔
ایک امدادی اہلکار جزیرہ بالی میں زلزلے سے متاثر ہونے والی عمارت کا ملبہ صاف کر رہا ہے۔
5/10 ایک امدادی اہلکار جزیرہ بالی میں زلزلے سے متاثر ہونے والی عمارت کا ملبہ صاف کر رہا ہے۔
لومبوک کا جزیرہ غیر ملکی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے جہاں زلزلے کے بعد وہاں موجود ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔
6/10 لومبوک کا جزیرہ غیر ملکی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے جہاں زلزلے کے بعد وہاں موجود ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔
سیاحوں کے انخلا کے باعث لومبوک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کئی ایئر لائنز نے لومبوک سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
7/10 سیاحوں کے انخلا کے باعث لومبوک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کئی ایئر لائنز نے لومبوک سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
زلزلے کے بعد متاثرہ افراد نے ایک عارضی شیلٹر میں پناہ لے رکھی ہے۔
8/10 زلزلے کے بعد متاثرہ افراد نے ایک عارضی شیلٹر میں پناہ لے رکھی ہے۔
زلزلے سے متاثر ہونے والے ایک اسپتال میں داخل مریضوں کو اسپتال کے پارکنگ لاٹ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
9/10 زلزلے سے متاثر ہونے والے ایک اسپتال میں داخل مریضوں کو اسپتال کے پارکنگ لاٹ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
<p>زلزلے کے بعد لومبوک کے بعض علاقوں میں بجلی کی ترسیل اور کمیونی کیشن کا نظام منقطع ہوگیا ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔</p>
10/10

زلزلے کے بعد لومبوک کے بعض علاقوں میں بجلی کی ترسیل اور کمیونی کیشن کا نظام منقطع ہوگیا ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

Previous slide
Next slide

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے جزیرے کا شمالی حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں ہزاروں عمارتیں منہدم یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

زلزلے کے بعد سے وہاں موجود ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق تاحال ہلاک ہونے والوں میں کسی غیر ملکی کے شامل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کے بعد لومبوک کے بعض علاقوں میں بجلی کی ترسیل اور کمیونی کیشن کا نظام منقطع ہوگیا ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران لومبوک میں آنے والا یہ دوسرا زلزلہ تھا۔ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی علاقے 4ء6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 17 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

انڈونیشیا کے محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کی شام آنے والے زلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں۔

انڈونیشیا زلزلوں اور آتش فشاں کی فالٹ لائنز کہلانے والے "رنگ آف فائر" یعنی حلقۂ آتش نامی علاقے میں واقع ہے جس کے باعث یہاں زلزلوں کا آنا معمول کی بات ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG