رسائی کے لنکس

امریکہ: الاسکا کے نزدیک شدید زلزلہ


اس علاقے کا نقشہ جو زلزلے کا نشانہ بنا ہے
اس علاقے کا نقشہ جو زلزلے کا نشانہ بنا ہے

امریکی ارضیاتی سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 2ء8 بتائی تھی لیکن بعد میں جاری کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9ء7 ریکارڈ کی گئی۔

امریکہ کی ریاست الاسکا کے ساحل کے نزدیک سمندر میں آنے والے 9ء7 شدت کے زلزلے کے بعد کئی مغربی ریاستوں کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو اب واپس لے لی گئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جنوبی ساحلی علاقے کوڈیک سے 175 میل دور سمندر میں 15 میل کی گہرائی میں تھا جو الاسکا کے مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے لگ بھگ محسوس کیا گیا۔

امریکی ارضیاتی سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 2ء8 بتائی تھی لیکن بعد میں جاری کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9ء7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد الاسکا کے جنوب مشرقی اور جنوبی ساحلی علاقوں، الوشن آئی لینڈز اور کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جب کہ امریکی ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن کے ساحلی علاقوں میں بلند لہروں کے خطرے کے پیشِ نظر حکام کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

کوڈیک شہر کی پولیس نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ قصبے کی بندرگاہ سے سمندر کا پانی اترتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں سے پانی اترنا عموماً سونامی آنے کی نشانی ہوتا ہے۔ کوڈیک پولیس نے لوگوں کو محتاط رہنے اور سرکاری اعلانات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے بھی بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پر آباد رہائشیوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی تھی۔

XS
SM
MD
LG