رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی


پیر کے روز سیاح چھوٹے ساحلوں پر قطار باندھے کھڑے رہے۔ اُنھیں کشتیوں کا انتظار تھا تاکہ اُنھیں لمبوک کے بڑے جزیرے کی جانب منتقل کیا جاسکے

اتوار کے روز انڈونیشیا کے صحت افزا جزیروں پر زوردار زلزلے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں سے جاری ہیں، جس زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پیر کے روز زیادہ تر سیاحوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا، جب کہ اُن مکینوں کو، جن کے گھر منہدم ہوگئے تھے، خیموں میں بسایا گیا ہے۔

امریکی ارضیاتی ادارے نے اتوار کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 6.9 درجے ریکارڈ کی، جبکہ اِس سے قبل اس کی شدت 7.0 درجے بتائی گئی تھی۔ اس کا محور جزیرہٴ لمبوک کے شمالی حصے میں 10.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس سے کچھ دیر کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا۔

زلزلے کی لپیٹ میں گیلی کے قریبی جزیرے بھی آئے، اور ساتھ ہی بالی، سمباوا اور مشرقی جاوا کے کچھ حصے بھی متاثر ہوئے۔

متاثرین کو منتقل کرنے کا کام زیادہ تر گیلی کے چھوٹے جزیروں تک مرتکز رہا، جو لومبوک کے قریبی جزیرے ہیں جہاں چھٹیاں منانے والے افراد بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

پیر کے روز سیاح چھوٹے ساحلوں پر قطار باندھے کھڑے رہے۔ اُنھیں کشتیوں کا انتظار تھا تاکہ اُنھیں لمبوک کے بڑے جزیرے کی جانب منتقل کیا جاسکے۔

اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پیر کے روز گیلی کے جزیروں سے 2000سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG