رسائی کے لنکس

امریکہ انڈونیشی سپیشل فورسز کو تربیت دینے پر غور کررہا ہے


امریکہ انڈونیشی سپیشل فورسز کو تربیت دینے پر غور کررہا ہے
امریکہ انڈونیشی سپیشل فورسز کو تربیت دینے پر غور کررہا ہے

امریکہ کچھ عرصے سے انڈونیشیا کے ساتھ اس بارے میں بات کررہا ہے کہ اُس ملک کے کوپا سُس یونٹ کے ساتھ مل کر کس طرح کام کیا جائے

امریکہ کے محکمہ دفاع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ انڈونیشیا کے اُن سپیشل فوجی دستوں کے ساتھ دوبارہ مِل کر کام کرنے پر غور کررہا ہے، جن کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کی چھان بین ہوتی رہی ہے۔

پینٹگان کے ترجمان برائین وِٹمین نے بدھ کے روز واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ امریکہ کچھ عرصے سے انڈونیشیا کے ساتھ اس بارے میں بات کررہا ہے کہ اُس ملک کے کوپا سُس یونٹ کے ساتھ مل کر کس طرح کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی رابطے میں امریکی قوانین اور اقدار کا احترام کرنا ہو گااور یہ دیکھنا ہوگا وہ رابطہ واشنگٹن کے مفاد میں ہو۔

سہارتو کی آمریت کے دور میں اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی دستے کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے امریکہ پر 1997 ء سے انڈونیشیا کی سپیشل فورسز کو تربیت فراہم کرنے پر قانون کے تحت پابندی عائد ہے۔ حتّیٰ کہ 1998 میں سہارتو انتظامیہ کے خاتمے کے بعد بھی کوپا سُس یونٹ کو قتل اور لوگوں کو غائب کردینے کے واقعات میں ملوّث بتایا گیا تھا۔

وِٹمین نے یہ نہیں بتایا کہ کس قسم کی فوجی تربیت فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔لیکن انہوں نے یہ نشاندہی کی کہ انسدادِ دہشت گردی دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

XS
SM
MD
LG