رسائی کے لنکس

موسم سرما کے اولمپک کھیل، روس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد


بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے پہلے ہی سوچی اولمپکس میں روس کو ملنے والے 11 میڈل واپس لے لیے ہیں اور 20 سے زائد روسی ایتھلیٹس پر زندگی بھر کے لیے اولمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جنوبی کوریا کے شہر، پیونگ چونگ میں آئندہ منعقد ہونے والے موسمِ سرما کے کھیلوں میں روس کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اِس بات کا اعلان منتظمہ کمیٹی کے سوٹزرلینڈ میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا، جس میں اِن الزامات پر غور و خوض کیا گیا کہ 2014ء میں سوچی میں ہونے والے عالمی کھیلوں میں روسی ایتھلیٹس ریاستی سرپرستی میں نشہ آور دوا کے استعمال (ڈوپنگ) میں ملوث ہوئے۔

روس نے بارہا اس بات کی تردید کی ہے کہ ’ڈوپنگ‘ کے معاملے میں ملوث ایتھلیٹس کو ملکی سرپرستی حاصل نہیں تھی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے پہلے ہی ’سوچی اولمپکس‘ میں روس کو ملنے والے 11 میڈل واپس لے لیے ہیں اور 20 سے زائد روسی ایتھلیٹس پر زندگی بھر کے لیے اولمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

’ڈوپنگ‘ مصنوعی کارکردگی بڑھانے والی نشہ آور دوا ہے، جس کے استعمال پر پابندی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG