رسائی کے لنکس

ایران نے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی


فائل
فائل

امریکہ کی برہمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے، ایران کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے حالیہ دِنوں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ رپورٹ منگل کو ’فارس‘ خبر رساں ادارے نے جاری کی ہے۔

پاسداران انقلاب محافظین کے اہلکار کے اس بیان سے قبل اسی ماہ کے اوائل میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو زور دے کر کہہ چکے ہیں کہ ایران نے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو متعدد جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور مشرق وسطیٰ اور یورپی تک پہنچ سکتا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے ’ایئرواسپیس ڈویژن‘ کے محافظین کے سربراہ، امیر علی صاحب زادے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ہم اپنے میزائل تجربات جاری رکھیں گے، اور یہ حالیہ تجربہ اہمیت کا حامل ہے‘‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’امریکیوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ تجربہ اُن کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اِسی لیے ہی وہ شور مچا رہے ہیں‘‘۔ اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایران نے کس قسم کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا گذشتہ ہفتے اجلاس ہوا تھا جس میں اس تجربے کو زیر غور لایا گیا تھا؛ جس کے لیے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا کہنا تھا کہ اس سے ایران کے فوجی پروگرام پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG