رسائی کے لنکس

ایران میں نئے پارلیمان کے لیے ووٹنگ


تہران میں ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کی لمبی قطاریں۔
تہران میں ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کی لمبی قطاریں۔

ایران میں نئی پارلیمنٹ منتخب کرنے کے لیے جمعے کے روز ایک ایسے ماحول میں ووٹنگ ہوئی، جب ہزاروں امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا اور معیشت پر سخت امریکی تعزیرات لگنے کے بعد ملک مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

شوریٰ نگہبان نے 7000 سے زائد امیدواروں کو، جن میں زیادہ تر اصلاح پسند اور اعتدال پسند تھے، نااہل قرار دے دیا تھا، جس کے بعد قدامت پسندوں کو کھلا میدان مل گیا ہے۔

اکتالیس برس قبل آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کے یہ گیارہویں پارلیمانی انتخابات ہیں۔

ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے حامی قدامت پسند دھڑوں کے لیے عام خیال یہی ہے کہ وہ پارلیمان میں اکثریت حاصل کریں گے، جس کے نتیجے میں صدر حسن روحانی مشکل میں پھنس جائیں گے۔ سخت گیر سوچ رکھنے والے ایرانی، صدر روحانی کے مغرب سے بہتر تعلقات کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG