رسائی کے لنکس

عراق: داعش کا صفایا، ریگستانی خطے میں کارروائی کا آغاز


ایک بیان میں فوج نے بتایا ہے کہ سرحد کے ساتھ ملنے والے ایک وسیع رقبے میں چھپے ہوئے شدت پسندوں کو نکالنے کی کارروائی میں عراقی فوج اور ’شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورسز‘ کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں

عراقی فوجی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ سرکاری افواج نے جمعرات کو ایک کارروائی کا آغاز کیا، جس کا مقصد شام کی سرحد سے ملحقہ داعش کے آخری ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔

ایک بیان میں فوج نے بتایا ہے کہ سرحد کے ساتھ ملنے والے ایک وسیع رقبے میں چھپے ہوئے شدت پسندوں کو نکالنے کی کارروائی میں عراقی فوج اور ’شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورسز‘ کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں۔

رائٹرز خبر رساں ادارے نے کرنل صلاح کریم کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ داعش کے باقی ماندہ گروہ ریگستان کے خطے میں غائب نہ ہوجائیں، جہاں سے وہ مستقبل میں حملے کریں۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کو فوجی لحاظ سے شکست دی جا چکی ہے۔ لیکن، وہ فتح کا حتمی اعلان ریگستان میں لڑاکوں کی شکست کے بعد کریں گے۔

عراقی افواج نے گذشتہ ہفتے دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول باقی ماندہ علاقے پر قبضہ کر لیا، جو گروپ کی خودساختہ ’’خلافت‘‘ ختم ہونے کا ایک اشارہ ہے، جو 2014ء میں عراق کے شمال اور مغرب کے خاصے علاقے پر قابض ہو چکی تھی۔

XS
SM
MD
LG