رسائی کے لنکس

عراق میں پُر تشدد احتجاج، وزیرِ اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

عراق کے وزیرِ اعظم عادل عبدالمہدی (فائل فوٹو)
عراق کے وزیرِ اعظم عادل عبدالمہدی (فائل فوٹو)

عراق کے وزیرِ اعظم عادل عبدالمہدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر جلد اپنا استعفیٰ پارلیمان کو پیش کر دیں گے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعے کو عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ جلد پیش کر دیں گے تاکہ قانون ساز نئی حکومت کا انتخاب کر سکیں۔

عادل عبدالمہدی کا بیان عراق کے با اثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی کے مذمتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ آیت اللہ علی سیستانی نے جمعے کو لیڈر شپ کی تبدیلی کی کال دی تھی اور مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت کی تھی۔

عراق کے با اثر مذہبی رہنما نے قانون سازوں کو کہا تھا کہ وہ حکومت کے لیے اپنی حمایت پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ پارلیمان لیڈر شپ میں تبدیلی لائے تاکہ ملک میں جاری پرتشدد واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

آیت اللہ علی سیستانی نے فوج پر زور دیا تھا کہ وہ مظاہرین کو قتل کرنے سے گریز کریں۔ با اثر رہنما نے مظاہرین سے بھی پر تشدد کارروائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی۔

آیت اللہ سیستانی کے بیان کے ردعمل میں عراقی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیعہ رہنما کی کال کے جواب میں وہ جتنا جلد ممکن ہو سکا، اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کو پیش کر دیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

یہ بیان وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے تحریری طور پر جاری کیا گیا ہے اور اس پر عراقی وزیرِ اعظم کے دستخط موجود ہیں۔ البتہ بیان میں یہ واضح نہیں ہے کہ وزیرِ اعظم اپنا استعفیٰ کب پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ عراقی وزیرِ اعظم کا استعفیٰ کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کو عراق کی تاریخ میں ایک اور خونی دن دیکھا گیا۔ گزشتہ روز مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 62 افراد کی جان گئی تھی۔

عراق میں ایرانی قونصلیٹ نذرِ آتش

مظاہرے میں شامل ایک شخص ایرانی قونصل خانے کے سامنے کھڑا ہوا ہے۔ اس نے وکٹری کا نشان بنایا ہوا ہے جب کہ دائیں ہاتھ میں ایک بوتل تھامی ہوئی ہے۔

1/13 مظاہرے میں شامل ایک شخص ایرانی قونصل خانے کے سامنے کھڑا ہوا ہے۔ اس نے وکٹری کا نشان بنایا ہوا ہے جب کہ دائیں ہاتھ میں ایک بوتل تھامی ہوئی ہے۔

عراقی شہر نجف میں ایران کے قونصلیٹ میں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ مظاہرین اس کے سامنے جمع ہیں۔

2/13 عراقی شہر نجف میں ایران کے قونصلیٹ میں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ مظاہرین اس کے سامنے جمع ہیں۔

ایرانی قونصلیٹ نذر آتش کیے جانے کا ایک اور منظر

3/13 ایرانی قونصلیٹ نذر آتش کیے جانے کا ایک اور منظر

نجف میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

4/13 نجف میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔ مظاہروں میں شریک ایک شخص اپنے ساتھی کے چہرے کو گیس کے نقصانات سے بچانے کے لیے دوائی چھڑک رہا ہے۔

5/13 پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔ مظاہروں میں شریک ایک شخص اپنے ساتھی کے چہرے کو گیس کے نقصانات سے بچانے کے لیے دوائی چھڑک رہا ہے۔

بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کے شرکا آنسو گیس سے متاثرہ اپنے ایک ساتھی کو محفوظ مقام کی جانب لے جارہے ہیں۔

6/13 بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کے شرکا آنسو گیس سے متاثرہ اپنے ایک ساتھی کو محفوظ مقام کی جانب لے جارہے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہرے میں شامل ایک شہری عراقی پرچم اٹھائے ہوئے ہے۔
7/13 حکومت مخالف مظاہرے میں شامل ایک شہری عراقی پرچم اٹھائے ہوئے ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین پولیس کی جانب سے استعمال کی جانے والی آنسو گیس سے بچنے کوشش میں ایک دیوار پر بیٹھے ہیں۔

8/13 عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین پولیس کی جانب سے استعمال کی جانے والی آنسو گیس سے بچنے کوشش میں ایک دیوار پر بیٹھے ہیں۔

بغداد میں مظاہرین احتجاج کے دوران عراقی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔

9/13 بغداد میں مظاہرین احتجاج کے دوران عراقی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔

مظاہرے میں شامل ایک فرد عراقی شہر کربلا کی ایک گلی میں سامان پر ایندھن چھڑک کر اسے آگ لگا رہا ہے۔
10/13 مظاہرے میں شامل ایک فرد عراقی شہر کربلا کی ایک گلی میں سامان پر ایندھن چھڑک کر اسے آگ لگا رہا ہے۔
حکومت مخالف مظاہرین نجف میں سڑکوں پر ٹائر جلا رہے ہیں۔

11/13 حکومت مخالف مظاہرین نجف میں سڑکوں پر ٹائر جلا رہے ہیں۔

عراقی مظاہرین نجب میں ٹائر نذر آتش کرنے کے بعد فتح کا نشان بنارہے ہیں۔

12/13 عراقی مظاہرین نجب میں ٹائر نذر آتش کرنے کے بعد فتح کا نشان بنارہے ہیں۔

نجف میں ہونے والے مظاہرے میں کچھ افراد ٹائروں میں لگی آگ کو مزید بھڑکانے کے لیے اس پر ایندھن چھڑک رہے ہیں۔

13/13 نجف میں ہونے والے مظاہرے میں کچھ افراد ٹائروں میں لگی آگ کو مزید بھڑکانے کے لیے اس پر ایندھن چھڑک رہے ہیں۔

Previous slide
Next slide

جمعرات کو ہی مشتعل مظاہرین نے نجف میں ایرانی قونصلیٹ کو بھی آگ لگا دی تھی۔

دوسری جانب عراق میں جمعے کو بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت کرپشن میں ملوث ہے جب کہ مظاہرین ملکی معاملات میں ایران کی مداخلت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG