رسائی کے لنکس

اسرائیل: فلسطین نوازکارکنوں کی ملک بدری کی تیاری


اسرائیل: فلسطین نوازکارکنوں کی ملک بدری کی تیاری
اسرائیل: فلسطین نوازکارکنوں کی ملک بدری کی تیاری

اسرا ئیل ان 120 فلسطین نواز سرگرم کارکنوں کو ملک سے نکالنے کی تیاری کررہاہے جنہیں تل ابیب کے قریب انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

عہدے داروں نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکام نے تمام سرگرم کارکنوں کو جیل بھیج دیا ہےجہاں وہ اپنی ملک بدری کے منتظر ہیں۔

سرگرم کارکن مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیے گذشتہ کئی روز کے دوران مختلف پروازوں کے ذریعے یورپ سے اسرائیل پہنچے تھے۔

اسرائیل فلسطینوں کی حمایت کے لیے ملک میں آنے والے انسانی حقوق کے چار کارکنوں کو پہلےہی واپس بھیج چکاہے۔

مختلف پروازوں کے ذریعے انسانی حقوق کے کارکنوں کا اسرائیل جانے کے سلسلہ ان سینکڑوں کارکنوں کی جانب سے غزہ کے گرد اسرائیلی فوجی ناکہ بندی توڑنے کے لیے وہاں ایک بحری امدای قافلہ بھیجنے کی کوششوں کے بعد شروع ہواہے۔بحری امدادی قافلہ یونان کی بندرگاہوں پر رکا ہوا ہے کیونکہ یونانی حکام نےانہیں سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔

اسی دوران سینکڑوں فلسطینیوں اور سرگرم کارکنوں نے ہفتے کےر وز مغربی کنارے کی ایک پڑتالی چوکی کے سامنے مظاہرہ کیا۔

معان نیوز ایجنسی نے سرگرم کارکنوں کے حوالے سے کہاہے کہ یہ مظاہرہ ا ن کئی مظاہروں کے ایک سلسلے کا حصہ ہے جن کامقصد ان اسرائیلی اقدامات کومنظر عام پر لاناہے جووہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں آباد فلسطینوں کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کے لیے کررہاہے۔

XS
SM
MD
LG