رسائی کے لنکس

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 10 افراد ہلاک


غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد کا منظر
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد کا منظر

جنوبی اسرائیل میں سرحد پار سے آنےوالے عسکریت پسندوں کی جانب سے 18 اگست کو ایک بس، کئی کاروں اور ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہل کار پر حملوں کے بعد سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان متعدد بار ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ ہوچکاہے۔

فلسطینی ذرائع نے کہاہے کہ اسرائیل کے تازہ ترین فضائی حملوں سے غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر کم ازکم 10 ہوگئی ہے جب کہ ان حملوں میں 20 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کو غزہ کی پٹی میں متعدد ٹھکانوں پر حملے کیے۔ یہ حملے فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملوں کے بعد ہوئے ہیں۔

جمعرات کو جنوبی اسرائیل پر مزید راکٹ حملے کیے گئے ۔

فلسطینی ذرائع کا کہناہے کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اسلامک جہاد تنظیم کا کم ازکم ایک رکن بھی شامل ہے۔

جنوبی اسرائیل میں سرحد پار سے آنےوالے عسکریت پسندوں کی جانب سے 18 اگست کو ایک بس، کئی کاروں اور ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہل کار پر حملوں کے بعد سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان متعدد بار ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ ہوچکاہے۔ جنوبی اسرائیل پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوجیوں نے حملہ آوروں کا تعاقب کرکے مصر کے جزیرہ نما سینائی کی سرحد کے ساتھ کچھ قاتلوں کوہلاک کردیا تھا۔ اس کارروائی میں پانچ مصری اہل کار بھی مارے گئے تھے، جس کے نتیجے میں مصر میں اسرائیل مخالف مظاہروں کو ہوا ملی تھی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے مصرکو جمعرات کے روز ان ہلاکتوں کے سلسلے میں مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی ہے۔ مسٹر نتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ان تحقیقات کے لیے دونوں ملکوں کے فوجی عہدے دار طریقہ کار طے کرسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG