رسائی کے لنکس

logo-print

اسرائیل کا مصر سے اظہار تاسف


مصری فوجیوں کی ہلاکت پر قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

اسرائیل نے جمعرات کے روز اسرائیل اور مصر کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں اور مشتبہ فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی میں مصری سیکیورٹی کےعملے کے ارکان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

ہفتے کے روز اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود بارک نے کہا کہ اسرائیل ان پانچ مصری افسروں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور وہ اس واقعےکے بارے میں مصری فوج کے ساتھ ایک مشترکہ تفتیش کرے گا ۔

دن کے آغاز پر مصری فوجی قیادت کی حکومت نے ہلاکتوں پر احتجاج میں اسرائیل سےاپنے سفیر کو واپس بلانے کی دھمکی دی۔

جبکہ اسرائیلی فوجیوں پر دونوں پڑوسیوں کے درمیان 1979 میں طے پانے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ ہفتے کے روز اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ مصری سفیر ابھی تک ملک میں موجود ہیں ۔

XS
SM
MD
LG