رسائی کے لنکس

چاقو سے حملہ کرنے والا فلسطینی ہلاک: اسرائیلی پولیس


حکام کے مطابق 26 سالہ فلسطینی حملہ آور مشرقی یروشلم کا رہائشی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ یروشلم میں دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ یروشلم شہر کے قدیم علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کی ترجمان لوبا سمیری نے کہا ہے کہ حملہ آور نے پیر کی صبح دو افسران پر حملہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اس حملے کے دوران ایک اہلکار نے خود کو بچاتے ہوئے حملہ آور پر گولی چلا دی۔

اس حملے میں دونوں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق 26 سالہ فلسطینی حملہ آور مشرقی یروشلم کا رہائشی ہے۔

ستمبر 2015 سے فلسطینوں کی طرف سے چاقوؤں یا تیز دھار آلات سے حملوں میں اب تک 41 اسرائیلی اور اس ملک کے دورے پر آئے دو امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

جب کہ اسی دوران اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں مں 238 فلسطینی بھی مارے گئے، جن میں سے بیشتر کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آور تھے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG