رسائی کے لنکس

غزہ: اسرائیلی جیٹ طیاروں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری


جوابی کارروائی کے طور پر، اسرائیلی جیٹ طیاروں نے جمعے کے روز غزہ میں حماس کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل، جنوبی اسرائیل پر راکیٹ فائر کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک یہودی مذہبی اسکول کو نقصان پہنچا تھا۔

اسرائیلی فضائی افواج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا جیٹ طیاروں نےفوجی عمارات میں موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کو اور حماس کی بحری فوج کی عمارت کے کمپاؤنڈ کو ہدف بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اُس اقدام کا حصہ تھا جس میں غزہ کی پٹی میں موجود حماس کے دہشت گردی کے ٹھکانوں کا صفایا مقصود تھا۔

دونوں فریقین نے ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔

راکیٹ حملے کے وقت سدرات کے شہر میں واقع مذہبی اسکول کے شاگرد اپنے گھروں کی جانب جا چکے تھے، چونکہ یہودی سبات جمعے کے روز سے شروع ہونا تھا۔

اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں، بقول اس کے، ’’ایک دہشت گرد سرنگ بھی شامل تھی‘‘۔

بتایا گیا ہے کہ ’’یہ اقدام بدھ کے روز حماس کی جانب سے فائر کیے گئے راکیٹ کے جواب میں کیا گیا‘‘۔

جمعرات کی رات گئے جنوبی اسرائیل پر ایک اور راکیٹ داغا گیا۔

XS
SM
MD
LG