رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج کا فلسطینی نیوز ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ


اسرائیلی فوجی رملہ میں گشت کر رہے ہیں۔ 10 دسمبر 2018
اسرائیلی فوجی رملہ میں گشت کر رہے ہیں۔ 10 دسمبر 2018

اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز مغربی کنارے کے شہر رملہ میں واقع فلسطینی نیوز ایجنسی کے دفتر پر چھاپا مارا۔

ایک روز قبل ایک مسلح فلسطینی نےیہودی بستیوں کے قریب اسرائیلیوں پر گولیاں چلائیں تھیں۔

خبررساں ادارے رائٹر نے کے مطابق اسرائیل کے فوجی ترجمان نے چھاپے کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ واضح نہیں کہ یہ چھاپہ فوجیوں کی جانب سے تلاشی کی اس مہم کا حصہ تھا جو وہ اس مسلح فلسطینی کی تلاش میں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اتوار کے روز ایک یہودی بستی کے باہر فائرنگ کی تھی۔

فوجیوں نے چھاپے کے دوران بیورو افس کے مختلف کمروں کی تلاشی لی اور کیمرہ ریکارڈنگ کی جانچ پڑتال کی۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفاء نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج اپنے قبضے میں لینے کے بعد فوجی واپس چلے گئے۔

ایجنسی کی ویب سائٹ پر موبائل فون کی ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایجنسی کے دفتر کے اندر وفا کے نیوز روم میں پانچ فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو ملازمین کو دیگر کمرے کھولنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ اور ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ کیمرے یہاں پڑے ہیں۔

اتوار کے روز ایک فلسطنی نے رملہ میں یہودی سیٹلمنٹ سینٹر کے ساتھ واقع بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ کی زد میں ایک حاملہ خاتون بھی آ گئی تھی جس کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے۔

پیر کے روز اسرائیلی فوجیوں کو رملہ میں بھی دیکھا گیا جو سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج نکال کر اپنے قبضے میں لے رہے تھے۔ جس کے بعد بعض علاقوں میں فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

XS
SM
MD
LG