رسائی کے لنکس

محمد علی جناح سے متعلق بیان پر شتروگھن سنہا کا 'یوٹرن'


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پاکستان محمد علی جناح کو کانگریس کے سیاسی خاندان میں شامل کرنے پر بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کو مخالف جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران شتروگھن سنہا نے کہا تھا کہ کانگریس کا سیاسی خاندان مہاتما گاندھی، سردارپٹیل، جواہرلعل نہرو اور محمد علی جناح تک پھیلا ہوا ہے۔ ان شخصیات نے بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شترو گھن سنہا کے بیان پر انہیں بھارت میں مختلف حلقوں کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

شتروگھن سنہا نے حالات کو بھانپتے ہوئے اس بیان پر ’ یو ٹرن‘ لے لیا ہے تاہم انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔

پٹنہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں شتروگھن سنہا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا آزاد کا نام لینا چاہتے تھے لیکن زبان پھسل گئی اور محمد علی جناح کا نام منہ سے نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آزادی میں ان تمام شخصیات کا حصہ ہے انہیں سے متاثر ہو کر وہ کانگریس میں آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شتروگھن سنہا کے بیان پر کانگریس نے بھی انہیں اپنے بیان کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ شتروگھن سنہا حال ہی میں بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG