رسائی کے لنکس

جاپان: اَکی ہیتو کا برتھ ڈے، شہنشاہ نے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا


’برتھ ڈے‘ کی نسبت سے، شہنشاہ کی گذشتہ پیر کے روز کی ایک وڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں وہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

جاپانی شہنشاہ اَکی ہیٹو نے اپنی اسی ویں سالگرہ منائی، جس موقعے پر اُنھوں نے ٹوکیو میں واقع اپنے بادشاہی محل کی بالکنی سے ایک بڑے مجمعے کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔

پ
یر کے دِن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ، شہنشاہ اَکی ہیتو نے 25000کے قریب افراد کے ایک مجمعے کو بتایا کہ اُنھوں نے خوشیوں بھرے آئندہ سال کے لیے دعا کی ہے۔

’برتھ ڈے‘ کی نسبت سے، شہنشاہ کی گذشتہ پیر کے روز کی ایک وڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں وہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ کس چیز نے اُن کی زندگی پر اہم اثرات چھوڑے ہیں، اَکی ہیتو نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ اب بھی اُن کے ذہن پر نقش ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں یہ سوچ کر سخت دکھ ہوتا ہے کئی لوگ کم عمری ہی میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عام آدمی جاپانی بادشاہت کے لیے دلی عزت کے جذبات رکھتا ہے، باوجود یہ کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اُن کے عہدے کے اختیارات کم ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG