رسائی کے لنکس

جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی ہو گئی


کراچی سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی ہو گئی جب کہ دونوں کی شادی آئندہ برس متوقع ہے۔

جبران ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں منگنی کی تصدیق کی۔ پچھلے کئی دنوں سے ان کی منگنی سے جڑی خبریں ٹی وی اور اخبارات کی بھی زینت بنی ہوئی تھیں۔

منگنی کی تقریب کراچی میں دونوں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔

دوران تقریب جبران ناصر اور منشا پاشا نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔

سوشل میڈیا پر جاری اس تقریب کی تصاویر میں جبران ناصر کو سفید لباس اور اجرک پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ منشا ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں۔

منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر اُنہیں مبارکباد دینے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سب نے دونوں شخصیات سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ منشا پاشا ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ 2 فلموں ’چلے تھے ساتھ‘ اور ’لال کبوتر‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ منشا نے 2013 میں پہلی شادی اسد فاروقی نامی شخص سے کی تھی۔

جبران ناصر اور منشا پاشا سے جڑی خبریں پچھلے ایک سال سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ جبران ناصر نے اس دوران متعدد مواقع پر پاشا کی تصاویر جاری کی تھی جب کہ ان کی فلم 'لال کبوتر' میں منشا کی اداکاری کو سراہا بھی تھا۔

مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا اسٹار فائزہ سلیم کی شادی کے موقع پر جبران اور پاشا نے ایک گانے پر رقص بھی کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG