واشنگٹن —
فرانس کے صدارتی انتخابات یورپی یونین اور نیٹو کے مستقبل کے لئے کس قدر اہم ہیں۔ اس بارے میں 'پیرس یونیورسٹی' سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عطا محمد اور 'مڈ ایسٹ انسٹی ٹیوٹ' کے ڈاکر زبیر اقبال نے وی او اے کے پروگرام جہاں رنگ میں گفتگو کی۔
دونوں ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف دونوں تنظیموں کے لئے اہم ہیں بلکہ دوسرے یورپی ملکوں کی سیاست اور انتخابات کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہیں۔
اس سلسلے میں، اُنھوں نے کہا کہ روس بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، کیونکہ کمزور یورپی یونین اور کمزور نیٹو اس کے مفاد میں ہے۔
تفصیل کے لیے منسلک آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے: