کمزور حکومتیں اپنی بدانتظامی سے ایسا خلا پیدا کردیتی ہیں جس میں داعش اور القاعدہ جیسے انتہا پسند گروپوں کو اُسے پُر کرنے کا موقع فراہم ہوجاتا ہے۔
اس خیال کا اظہار جدہ سے شائع ہونے والے معروف اخبار، ’عرب نیوز‘ کے سینئر ایڈیٹر سراج وہاب نے کیا۔
اردو سروس کے پروگرام ’جہان رنگ‘ میں میزبان بہجت جیلانی کو اُنھوں نے بتایا کہ، بقول اُن کے، ’غیر ملکی مداخلت کے نتیجے میں ایک ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جس میں بظاہر انتہاپسند عناصر مقامی آبادی کی ہمدردی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جس کے لیے وہ قوم پرستی کے نعرے کو استعمال کرتے ہیں، تاکہ، بقول اُن کے، ’توجہ حاصلہ کی جاسکے‘۔
نیویارک میں مقیم صحافی، رضا رومی نے اس پروگرام میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ داعش کے پروپیگنڈے کو، جو انٹرنیٹ پر کیا جارہا ہے، روکا جائے اور اسلام کے بارے مین اُن کے گمراہ کُن نظریات کا توڑ کیا جائے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے: