رسائی کے لنکس

دورہٴ سعودی عرب میں ایران کو تنہا کرنے کی بات کی گئی تھی: تجزیہ کار


تہران
تہران

’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام، جہاں رنگ میں گفتگو کرتے ہوئے، آغا مسعود نے کہا کہ ’’سعودی بادشاہ نے ٹرمپ کے الزامات کو دہراہا‘‘، جس سے، بقول اُن کے، ’’اُن قوتوں کو شہ ملی جو داعش سے وابستہ ہیں‘‘

بدھ کے روز تہران میں ہونے والی دہشت گردی کے عنوان پر بات کرتے ہوئے، ایرانی ٹیلی ویژن کے نمائندے اور سینئر صحافی، آغا مسعود نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہٴ سعودی عرب کا ذکر کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’اس دورے میں صدر ٹرمپ نے ایران پر دہشت گردی کا الزام لگایا اور اُسے سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی بات کی‘‘۔

’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام، جہاں رنگ میں، نفیسہ ہودبھائی سے گفتگو کرتے ہوئے، آغا مسعود نے کہا کہ ’’سعودی بادشاہ نے ٹرمپ کے الزامات کو دہراہا‘‘، جس سے، بقول اُن کے، ’’اُن قوتوں کو شہ ملی جو داعش سے وابستہ ہیں‘‘۔

لیکن، سعودی عرب میں مقیم نجی ٹیلی ویژن کے نمائندے، شاہد نعیم نے کہا ہے کہ ’’سعودی عرب ایک ذمہ دار ملک ہے، جو کسی قسم کا خلفشار برداشت نہیں کرے گا‘‘۔

تفصیل منسلک آڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کیجئیے:

جہاں رنگ: تہران دہشت گرد حملہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:13 0:00

XS
SM
MD
LG