رسائی کے لنکس

کولوراڈو: مرکز صحت پر فائرنگ کے ملزم کے خلاف سماعت روک دی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جج گلبرٹ مارٹینز نے کہا کہ ڈیئر کو ذہنی صحت کے ایک ادارے میں بھیجا جائے گا جبکہ اس کے مقدمے کی سماعت اس وقت تک روک دی گئی ہے جب تک وہ عدالتی کارروائی کو سمجھنے  اور اپنے دفاع کے قابل نہیں ہو جاتا۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں گزشتہ سال صحت کے ایک مرکز ’پلینڈ پیرنٹ ہڈ سینٹر‘ میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل اور نو کو زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت روک دی گئی ہے۔

جج کا کہنا ہے کہ اس شخص کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے۔

رابرٹ لیوس ڈیئر نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے عدالت میں اپنے آپ کو "چھوٹے بچوں ( کی زندگی) کے لیے لڑنے والا" قرار دیا۔

جج گلبرٹ مارٹینز نے بدھ کو کہا کہ ڈیئر کو ذہنی صحت کے ایک ادارے میں بھیجا جائے گا جبکہ اس کے مقدمے کی سماعت اس وقت تک روک دی گئی ہے جب تک وہ عدالتی کارروائی کو سمجھنے اور اپنے دفاع کے قابل نہیں ہو جاتا ہے۔

جج کی طرف سے یہ فیصلہ دو ماہر نفسیات کی ایک رپورٹ کے بعد دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈیئر وہم کے مرض میں مبتلا ہے اور اس کو لوگوں پر بھروسہ کرنے کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

ڈئیر نے اپنے وکلا پر انہیں نشہ آور ادویہ دینے اور ذہنی صحت کی بنیاد پر ان کا دفاع کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے بقول اسقاط حمل کے خلاف ان کی مہم متاثر ہو گی۔

XS
SM
MD
LG