رسائی کے لنکس

logo-print

کراچی یونیورسٹی کے قریب دھماکا


کراچی یونیورسٹی کے قریب دھماکا

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ہفتہ کی صبح ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا کراچی یونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو کے قریب ہوا۔

کراچی ایسٹ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس نعیم اکرام نے جائے حادثہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ بم دھماکا معمولی نوعیت کا تھا۔ ’’کوئی حساس تنصیب یا کوئی ایسا دفتر یہاں نہیں ہے۔ لیکن یہ تحیقات کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ حالیہ دنوں میں جو بم دھماکے ہوئے ہیں یہ اُنھیں کا تسلسل ہے یا نہیں۔‘‘

ہفتہ کو جس مقام پر یہ دھماکا ہوا اس سے محض ایک کلو میٹر کے فاصلے پر جمعہ کی صبح بھی نیم فوجی سکیورٹی فورس رینجرز کی گاڑی پر بم حملے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG