رسائی کے لنکس

کراچی میں عید کے انتظامات مکمل


cleaniness_main
cleaniness_main

قربانی کیلئے قصابوں کی قلت دیکھی گئی جبکہ قصابوں نے بھی اپنے ریٹ بڑھا دیئے۔ گائے ذبح کرنے کیلئے اوسطاً چھ سے آٹھ جبکہ بکروں کیلئے تین ہزارمیں بکنگ کی جا رہی ہے

پاک فضائیہ کی اپیل پر کراچی کی شہری حکومت نے ہوائی اڈوں کے اطراف سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جلد از جلد اٹھانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ دوسری طرف عید کی رات شہر قائد میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔

پاک فضائیہ حکام کے مطابق قربانی کے جانوروں کی جگہ جگہ الائشوں پر بڑی تعداد میں پرندے آ تے ہیں جن سے ائیر ٹریفک حادثات کے خطرات لاحق ہیں لہٰذا شہری حکومت جلد از جلد ائیر پورٹ اور اطراف کے علاقوں سے الائشیں اٹھانے کا کام مکمل کر لے۔

میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق کراچی میں صفائی ستھرائی اور عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے حفاظتی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔عیدلاضحی کے موقع پر تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور محکمہ فائر بریگیڈ کو بھی اجتماعی قربانیوں کی جگہ کی فوراً صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے شہرکے مختلف علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے تحت اجتماعی قربان گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آلائشوں کو غیر متعین جگہ پر نہ پھینکا جائے ۔ اس عمل کی روک تھام کیلئے سٹی وارڈنز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

دوسری طرف عید کی رات شہر قائد میں گہما گہمی عروج پررہی۔ شاپنگ سینٹرز رات گئے تک کھلے رہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت خریداروں کا کافی رش دیکھا گیا۔شہر میں سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے اور جگہ جگہ پولیس و رینجرز اہلکار تعینات نظر آئے۔

قربانی کیلئے قصابوں کی قلت دیکھی گئی جبکہ قصابوں نے بھی اپنے ریٹ بڑھا دیئے۔ گائے ذبح کرنے کیلئے اوسطاً چھ سے آٹھ جبکہ بکروں کیلئے تین ہزارمیں بکنگ کی جا رہی ہے۔چھریوں اور بغدوں کی تعداد میں بھی تیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ادھر کوئلے اور انگیٹھیوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ آخری رات بچے جہاں اپنے پسندیدہ جانوروں کو گلیوں میں گما تے رہے ہیں وہیں انہیں ان سے بچھڑنے کا دکھ بھی تھا۔
XS
SM
MD
LG