رسائی کے لنکس

صحافی کے قتل کے خلاف بھارتی کشمیر میں ہڑتال، مظاہرے


Portreti političara, koje je grupa povezana sa kampanjom '#unverhandelbar' (#bezpregovora) postavila ispred zgrade nemačkog parlamenta u Berlinu, u znak protesta zbog kršenja ljudskih prava na spoljnim evropskim granicama (Foto: AP/Michael Sohn)
Portreti političara, koje je grupa povezana sa kampanjom '#unverhandelbar' (#bezpregovora) postavila ispred zgrade nemačkog parlamenta u Berlinu, u znak protesta zbog kršenja ljudskih prava na spoljnim evropskim granicama (Foto: AP/Michael Sohn)

پولیس نے جمعرات کو علی الصباح سرینگر کے مائسیمہ علاقے میں قوم پرست جماعت 'جموں کشمیر لبریشن فرنٹ' کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حفاظتی حراست میں لے لیا تھا۔

معروف کشمیری صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف جمعرات کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں عام ہڑتال کی جارہی ہے۔

پچاس سالہ شجاعت بخاری انگریزی روزنامے 'رائزنگ کشمیر' کے مدیرِ اعلیٰ تھے جنہیں نامعلوم افراد نے 14 جون کی شام کو اُس وقت گولیاں مارکر قتل کردی اتھا جب وہ سرینگر کے مشتاق پریس اینکلیو میں واقع اپنے دفتر سے نکل کر گھر جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔

اس حملے میں اُن کے دو ذاتی محافظ حمید چوہدری اور ممتاز اعوان بھی ہلاک ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ لیکن پولیس نے اس قتل کا الزام کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے۔

شجاعت بخاری کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ وہ اردو روزنامے 'بلند کشمیر'، کشمیری اخبار 'سنگرمال' اور اردو ہفت روزہ 'پرچم' کے مدیر و مالک بھی تھے اور کشمیر کے مسئلے پر بین الاقوامی سطح پر ہونے والے غیر سرکاری رابطوں اور مذاکرات میں بھی خاصے سرگرم تھے۔

جمعرات کو ہڑتال کی وجہ سے مسلم اکثریتی وادئ کشمیر میں کاروبارِ زندگی مفلوج ہے۔

ہڑتال کی اپیل استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والے کشمیری قائدین کے اتحاد 'مشترکہ مزاحمتی قیادت' نے دی ہے۔

ڑتال کی وجہ سے مسلم اکثریتی وادئ کشمیر میں کاروبارِ زندگی مفلوج ہے۔
ڑتال کی وجہ سے مسلم اکثریتی وادئ کشمیر میں کاروبارِ زندگی مفلوج ہے۔

کشمیری قائدین نے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات کسی غیر جانب دار اور قابلِِ اعتماد بین الاقوامی ادارے سے کرائی جائیں۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ ہڑتال کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عام شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں کے خلاف بھی کی جارہی ہے۔

ہڑتال کے موقع پر وادئ کشمیر میں بازار، بینک اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر صرف آٹو رکشا اور نجی گاڑیاں چل رہی ہیں۔

ریاست کے گرمائی صدر مقام سرینگر اور وادی کے بعض دوسرے علاقوں میں پولیس اور نیم فرجی دستے سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں اور اہم چوراہوں، حساس مقامات، سرکاری عمارتوں اور دوسری تنصیبات کی حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس نے جمعرات کو علی الصباح سرینگر کے مائسیمہ علاقے میں قوم پرست جماعت 'جموں کشمیر لبریشن فرنٹ' کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حفاظتی حراست میں لے لیا تھا۔

بھارتی پولیس نے جمعرات کی صبح ہی حریت رہنما یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا (فائل فوٹو)
بھارتی پولیس نے جمعرات کی صبح ہی حریت رہنما یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا (فائل فوٹو)

پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ یاسین ملک شہر کے مرکزی چوراہے لال چوک پر ایک مظاہرے کی قیادت کرنے والے ہیں۔

یاسین ملک 'مشترکہ مزاحمتی قیادت' کے ایک رکن ہیں۔ اتحاد میں شامل دو دوسرے قائدین سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ محمد عمر فاروق اپنے اپنے گھروں میں نظر بند کردیے گئے ہیں۔

یاسین ملک کی گرفتاری کے بعد مائسیمہ اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔ وادئ کشمیر کے بعض دوسرے حصوں میں بھی مظاہرے کیے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حالات مجموعی طور پُر امن اور قابو میں ہیں۔

قبل ازیں بُدھ کی رات جنوبی ضلع پلوامہ کے آری زال، پامپور علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک گاڑی پر شب خون مارا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار تنویر احمد ہلاک اور اُس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

یہ ریاست میں گورنر راج نافذ کیے جانے کے بعد عسکریت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی پہلی کارروائی تھی۔

ریاست میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت گرجانے کے بعد بُدھ کی صبح گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG