رسائی کے لنکس

سابق برطانوی فٹ بالر کینی سینسم اسپتال میں زیرِ علاج


کینی سینسم (فائل فوٹو)
کینی سینسم (فائل فوٹو)

برطانیہ کے ایک معروف فٹ بال کلب آرسنل کے سابق کھلاڑی کینی سینسم، جو 1982 اور 1986 کے ورلڈ کپ میں برطانیہ کی نمائندگی کر چکے ہیں، بیمار پڑ گئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاہم، ان کی حالت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

سینسم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ کینی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی اسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ انہیں کووڈ 19 نہیں ہے۔

ان کی فیملی اور دوستوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کا اور ان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔ اور صحت کے اس عملے کو بھی عزت دیں جو ان کا علاج کر رہا ہے۔

61 سالہ سینسم کی صحت کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہا گیا، جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

سینسم انگلینڈ کے لیے 86 بار کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 1987 میں آرسنل کی طرف سے لیگ کپ جیتا تھا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کرسٹل پیلس کی طرف سے کھیل کے ساتھ کیا تھا اور اپنے اس کلب کے لیے انہوں نے 1979 میں ٹائیٹل جیتنے میں مدد دی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے 1980 میں گنرز کلب میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

اپنے فٹ بال کے کیرئیر کے دوران وہ نیو کیسلز، کوئنز پارک رینجرز، کووینٹری، ایورٹن، برنٹ فورڈ اور واٹ فورڈ کی طرف سے بھی فٹ بال کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے 1994 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

XS
SM
MD
LG