رسائی کے لنکس

کینٹکی: ہائی اسکول شوٹنگ کا واقعہ، کم از کم ایک شخص ہلاک


امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست کینٹکی کے ایک ہائی اسکول میں منگل کو شوٹنگ کا ایک واقع پیش آیا، جس میں، حکام کے مطابق، کم از کم ایک شخص ہلاک جب دیگر زخمی ہوئے۔

گورنر میٹ بیون اور ریاست کی پولیس نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ شوٹنگ کا یہ واقعہ مغربی کینٹکی میں بینٹن شہر کے مارشل کاؤنٹی ہائی اسکول میں ہوا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شوٹنگ کے واقع کے 15 منٹ کے اندر اندر مسلح شخص کو پکڑ لیا گیا، اور اسکول کو ’’محفوظ‘‘ بنا دیا گیا ہے۔

بیون نے فوری طور پر دارالحکومت سے فرینکفرٹ شہر کے ایک اسکول کی جانب جانے کی کوشش کی اور جاتے ہوئے ایک بیان دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ مارشل کاؤنٹی جیسی ایک چھوٹی، ایک دوسرے کی جان پہچان رکھنے والوں پر مشتمل برادری میں ایسا واقع پیش آ سکتا ہے۔ بہت سی باتیں بیان سے باہر ہیں، حالانکہ میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ آپس میں قربت پیدا کریں‘‘۔

تفتیش میں وفاقی حکام قانون کے نفاذ سے وابستہ ادارے ریاست اور مقامی اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

کینٹکی اسٹیٹ پولیس نے کہا ہے کہ دستیاب ہونے پر عوام کو مزید اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔ ہائی اسکول کے اہل کار فوری طور پر بیان دینے پر تیار نہیں تھے۔

اسکول میں 1100 طالب علم درج ہیں، جو کینٹکی کے شہر پڈوکا سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں 1997ء میں ہونے والے شوٹنگ کے ایک واقعے مین تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔

پیر کے روز ٹیکساس میں ایک 15 برس کی بچی اُس وقت زخمی ہوئی جب اٹلی نامی قصبے کے ایک ہائی اسکول کے کیفیٹیریا میں 16 برس کے ایک ہم جماعت نے اُن پر گولی چلا دی۔

XS
SM
MD
LG