رسائی کے لنکس

نئے سال کا آغاز: کیری مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ یکم جنوری کو مسٹر نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے، کیری واشنگٹن سے یروشلم روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد، فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے، وہ مغربی کنارے کے شہر، رملا جائیں گے

اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن عمل کو فروغ دینے کی ایک اور کوشش کے طور پر، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نئے سال کا آغاز پر مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

کیری یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے ایک مزید گروپ کو رہا کرنے والا ہے، جسے وہ ’خیر سگالی کا مظاہرہ‘ قرار دے رہا ہے۔

ہفتے کے روز درجنوں اسرائیلوں نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منصوبے کے خلاف وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔

قیدیوں کی رہائی اُس عمل کا حصہ ہے جس میں ایکساتھ ایک پُرامن اسرائیل اور ایک نئی فلسطینی ریاست کے قیام کے سلسلے میں سمجھوتا طے پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکہ محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ یکم جنوری کو مسٹر نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے، کیری واشنگٹن سے یروشلم روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد، فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے، وہ مغربی کنارے کے شہر، رملا جائیں گے۔

مسٹر عباس نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی علاقے، جن پر اُس کا دعویٰ ہے، اسرائیل کو بستیاں تعمیر کرنے سے روکا جائے، اور متنبہ کیا ہے کہ اس عمل کے باعث امریکہ کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارتکار اسرائیل اور فلسطینیوں پر زور دیتے آئے ہیں کہ حتمی تاریخ سے پہلے ایک عبوری امن سمجھوتاطے کیا جائے، جس کی میعاد اپریل کے اواخر میں ختم ہونے والی ہے۔
XS
SM
MD
LG