رسائی کے لنکس

’شمالی کوریا کے 7 ماہی گیروں کی جان بچائی‘


’شمالی کوریا کے 7 ماہی گیروں کی جان بچائی‘
’شمالی کوریا کے 7 ماہی گیروں کی جان بچائی‘

جنوبی کوریا کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے چار ماہی گیروں کی جان بچائی ہے جب کہ دیگر تین کو اُن کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ان ماہی گیروں کی کشتیاں جزیرہ بائنگنیونگ (Baengnyeong) کے قریب جنوبی کوریا کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔

وزارت دفاع کے حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ایک روز قبل بچائے گئے چار ماہی گیروں کی کشتیوں کے ڈوبنے کا خطرہ تھا، جب کہ ایک اور کشتی میں سوار تین ماہی گیروں کو ایندھن فراہم کرکے اُنھیں شمالی کوریا کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا کہ واپس جانے سے انکار کرنے والے چار ماہی گیروں سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا وہ شمالی کوریا سے منحرف ہونا چاہتے ہیں۔

جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں بدھ کو دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے علاقے پر گولہ باری کی تھی۔

XS
SM
MD
LG